كِتَاب الزَّكَاةِ کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل 35. باب الصَّدَقَةُ عَلَى أَهْلِ الذِّمَّةِ باب: ذمی کو صدقہ دینے کا بیان۔
اسماء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میرے پاس میری ماں آئیں جو قریش کے دین کی طرف مائل اور اسلام سے بیزار اور مشرکہ تھیں، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میری ماں میرے پاس آئی ہیں اور وہ اسلام سے بیزار اور مشرکہ ہیں، کیا میں ان سے صلہ رحمی کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اپنی ماں سے صلہ رحمی کرو“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الھبة 29 (2620)، والجزیة 18 (3183)، والأدب 8 (5978)، صحیح مسلم/الزکاة 14 (1003)، (تحفة الأشراف: 15724)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/344، 347، 355) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|