كِتَاب الزَّكَاةِ کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل 44. باب أَجْرِ الْخَازِنِ باب: خازن (خزانچی) کے ثواب کا بیان۔
ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امانت دار خازن جو حکم کے مطابق پورا پورا خوشی خوشی اس شخص کو دیتا ہے جس کے لیے حکم دیا گیا ہے تو وہ بھی صدقہ کرنے والوں میں سے ایک ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الزکاة 25 (1438)، والإجارة 1 (2260)، والوکالة 16 (2319)، صحیح مسلم/الزکاة 25 (1023)، سنن النسائی/الزکاة 67 (2561)، (تحفة الأشراف:9038)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/ 394، 404، 409) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|