كِتَاب الزَّكَاةِ کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل 11. باب صَدَقَةِ الرَّقِيقِ باب: غلام اور لونڈی کی زکاۃ کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھوڑے اور غلام یا لونڈی میں زکاۃ نہیں، البتہ غلام یا لونڈی میں صدقہ فطر ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الزکاة 45 (1463)، 46 (1464)، صحیح مسلم/الزکاة 2 (982)، سنن الترمذی/الزکاة 8 (628)، سنن النسائی/الزکاة 16 (2469)، سنن ابن ماجہ/الزکاة 15 (1812)، موطا امام مالک/الزکاة 23 (37)، (تحفة الأشراف:14153)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/242، 249، 254، 279، 410، 420، 432، 454، 469، 470، 477)، سنن الدارمی/الزکاة 10 (1672) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان پر اس کے غلام، لونڈی اور گھوڑے میں زکاۃ نہیں ہے“۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف:14153) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|