كِتَاب الزَّكَاةِ کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل 32. باب مَنْ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ ثُمَّ وَرِثَهَا باب: ایک شخص نے صدقہ دیا پھر اس کا وارث ہو گیا تو اسے لے لے۔
بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: میں نے ایک لونڈی اپنی ماں کو صدقہ میں دی تھی، اب وہ مر گئی ہیں اور وہی لونڈی چھوڑ کر گئی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا اجر پورا ہو گیا، اور وہ لونڈی تیرے پاس ترکے میں لوٹ آئی“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الصیام 27 (1149)، سنن الترمذی/الزکاة 31 (667)، سنن ابن ماجہ/الصدقات 3 (2394)، (تحفة الأشراف:1980)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/الکبری/ الفرائض (6315، 6316)، مسند احمد (5/351، 361)، ویأتی ہذا الحدیث برقم (2877، 3309) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح م بزيادة قضيتين أخريين
|