كِتَاب الزَّكَاةِ کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل 18. باب زَكَاةِ الْفِطْرِ باب: صدقہ فطر کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ فطر صائم کو لغو اور بیہودہ باتوں سے پاک کرنے کے لیے اور مسکینوں کے کھانے کے لیے فرض کیا ہے، لہٰذا جو اسے (عید کی) نماز سے پہلے ادا کرے گا تو یہ مقبول صدقہ ہو گا اور جو اسے نماز کے بعد ادا کرے گا تو وہ عام صدقات میں سے ایک صدقہ ہو گا۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/الزکاة 21 (1827)، (تحفة الأشراف:6133) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
|