كتاب اللباس كتاب اللباس سر کا سارے بال مونڈھنا
عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آلِ جعفر کو تین روز تک حالتِ غم میں رہنے دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے تو فرمایا: ”آج کے بعد میرے بھائی پر مت رونا۔ “ پھر فرمایا: ”میرے بھتیجوں کو بلاؤ۔ “ ہمیں لایا گیا گویا ہم چوزے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”حجام کو میرے پاس لاؤ۔ “ آپ نے اسے حکم فرمایا تو اس نے ہمارے سر مونڈ دیے۔ اسنادہ صحیح، رواہ ابوداؤد و النسائی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده صحيح، رواه أبو داود (4192) و النسائي (182/8 ح 5229)» |