كتاب اللباس كتاب اللباس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خضاب استعمال نہ کیا
ثابت ؒ بیان کرتے ہیں، انس رضی اللہ عنہ سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خضاب کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: اگر میں چاہتا کہ آپ کے سر کے سفید بال شمار کروں تو میں کر سکتا تھا، اور انہوں نے بیان کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خضاب نہیں لگایا۔ ایک دوسری روایت میں اضافہ نقل کیا: ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مہندی اور وسمہ کے ساتھ خضاب کیا جبکہ عمر رضی اللہ عنہ نے صرف مہندی سے خضاب کیا۔ متفق علیہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (5895) و مسلم (103/ 2341)» |