كتاب اللباس كتاب اللباس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ام المؤمنین کو وصیت
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”عائشہ! اگر تم میرا ساتھ چاہتی ہو تو پھر تمہیں سوار کے زادِ راہ جتنی دنیا کافی ہونی چاہیے۔ تم مال داروں کی ہم نشینی سے بچو، اور کسی کپڑے کو پرانا و بوسیدہ مت خیال کرو حتی کہ تم اسے پیوند نہ لگا لو۔ “ اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے اور فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ ہم اسے صالح بن حسان کی حدیث کے حوالے سے جانتے ہیں۔ اور محمد بن اسماعیل (امام بخاری ؒ) نے فرمایا: صالح بن حسان منکر الحدیث ہے۔ اسنادہ ضعیف جذا، رواہ الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف جدًا، رواه الترمذي (1780) ٭ صالح بن حسان: متروک.» |