كتاب اللباس كتاب اللباس کسم سے رنگے ہوئے کپڑے مردوں کے لئے جائز نہیں
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے زرد رنگ کے دو کپڑے پہنے ہوئے دیکھا تو فرمایا: ”یہ کفار کے کپڑوں میں سے ہیں، تم انہیں مت پہنا کرو۔ “ ایک دوسری روایت میں ہے، میں نے عرض کیا، میں انہیں دھو ڈالوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ انہیں جلا ڈالو۔ “ رواہ مسلم۔ اور ہم عائشہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: ”ایک روز نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے .....“ باب مناقب اھل بیت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ذکر کریں گے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (2077/27، 2077/28) حديث عائشة يأتي (6127)» |