كتاب اللباس كتاب اللباس تواضع کے تقاضے
سوید بن وہب، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب کی اولاد میں سے کسی آدمی سے روایت کرتے ہیں، وہ آدمی اپنے والد سے، انہوں نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے طاقت کے باوجود اور ایک روایت کے مطابق تواضع کے طور پر خوبصورت لباس پہننا ترک کر دیا، اللہ اسے عزت و کرامت کا جوڑا پہنائے گا، اور جس شخص نے اللہ کی رضا کی خاطر (اپنے مرتبہ و معیار سے کم مرتبہ عورت سے) شادی کی تو اللہ اسے بادشاہت کا تاج پہنائے گا۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه أبو داود (4778) ٭ محمد بن عجلان مدلس و عنعن و شيخه مجھول و فيه علة أخري و لبعضه شاھد حسن عند الترمذي انظر الحديث الآتي.» |