كتاب اللباس كتاب اللباس مرد کو سونے کی انگوٹھی منع ہے
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے سونے کی انگوٹھی پہننے اور قس کا ریشم پہننے اور زین پوش سے منع فرمایا۔ ترمذی، ابوداؤد، نسائی، ابن ماجہ۔ اور ابوداؤد کی روایت میں ہے: علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سرخ زین پوش سے منع فرمایا۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه الترمذي (1737 وقال: حسن صحيح) و أبو داود (4051 و الرواية الثانية: 4050) والنسائي (165/8. 166 ح 5168. 5171 و بعدھا) و ابن ماجه (3654) [وانظر صحيح مسلم (2078)]» |