كتاب اللباس كتاب اللباس سب سے سخت عذاب کس کو ہو گا؟
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”روز قیامت ایسے شخص کو سب سے سخت عذاب ہو گا جس نے کسی نبی کو قتل کیا یا کسی نبی نے اسے قتل کیا، یا کسی نے اپنے والدین میں سے کسی ایک کو قتل کیا، نیز مصور اور ایسا عالم جس نے اپنے علم سے (عمل کے ذریعے) فائدہ حاصل نہ کیا۔ “ اسنادہ ضعیف جذا، رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف جدًا، رواه البيھقي في شعب الإيمان (7888، نسخة محققة: 7504) ٭ فيه محمد بن حميد (ضعيف جدًا): نا أبو زھير عن الأعمش (مدلس) عن الشعبي عن ابن عباس به وروي أحمد (407/1 ح 3868) بسند حسن عن عبد الله (بن مسعود رضي الله عنه) أن رسول الله ﷺ قال: ’’أشد الناس عذابًا يوم القيامة رجل قتله نبي أو قتل نبيًا و إمام ضلالة و ممثل من الممثلين‘‘ إلخ.» |