كتاب اللباس كتاب اللباس زرد خضاب کو پسند کرنا
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزرا جس نے مہندی لگائی ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا خوب ہے یہ!“ راوی بیان کرتے ہیں، پھر دوسرا آدمی گزرا جس نے مہندی اور وسمہ لگایا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس سے بھی بہتر ہے۔ “ پھر ایک اور شخص گزرا جس نے زرد رنگ کیا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ان سب سے بہتر ہے۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه أبو داود (4211) [و ابن ماجه (3627)] ٭ فيه حميد بن وھب ضعفه البخاري وغيره و قال صاحب التقريب: ’’لين الحديث‘‘.» |