كتاب اللباس كتاب اللباس عورت کے چہرے اور ہاتھ کے علاوہ باقی جسم ستر ہے
عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہ باریک کپڑے پہنے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے رخ موڑ لیا اور فرمایا: ”اسماء! جب عورت بالغ ہو جائے تو اس کے جسم کا کوئی حصہ سوائے اس، اس کے دیکھنا درست نہیں۔ “ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے چہرے اور ہاتھوں کی طرف اشارہ کیا۔ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه أبو داود (4104) ٭ الوليد بن مسلم مدلس و عنعن و سعيد بن بشير: ضعيف حدّث عن قتادة بمناکير، و قتادة مدلس و عنعن و ابن دريک عن عائشة: منقطع، فالسند ظلمات، بعضھا فوق بعض وأخطأ من حسنه.» |