كتاب اللباس كتاب اللباس مال اور نعمت کا اثر جسم پر نظر آنا چاہیے
ابو الاحوص اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے غیر معیاری کپڑے پہنے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے پوچھا: ”کیا تمہارے پاس مال ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مال کی کون سی نوع تمہارے پاس ہے؟“ میں نے عرض کیا: اونٹ، گائے، بکری، گھوڑے اور غلام ہر قسم کا مال اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا کر رکھا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ نے تمہیں مال دے رکھا ہے تو پھر اللہ کی نعمت اور اس کی عزت و کرامت کا اثر تم پر ظاہر ہونا چاہیے۔ “ اسے احمد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور شرح السنہ میں مصابیح کے الفاظ ہیں۔ صحیح، رواہ احمد و النسائی و فی شرح السنہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«صحيح، رواه أحمد (473/3 ح 15982. 15984) و النسائي (180/8. 181 ح 5225) والبغوي في شرح السنة (47/12. 48 ح 3118)» |