كتاب الصوم كتاب الصوم جان بوجھ کر قے کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو روزہ کی حالت میں قے آ جائے تو اس پر کوئی قضا نہیں اور جو شخص عمداً قے کرے تو وہ (روزہ کی) قضا کرے۔ “ ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ، دارمی اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے، ہم عیسیٰ بن یونس سے مروی حدیث کے حوالے سے ہی اسے جانتے ہیں، جبکہ محمد یعنی امام بخاری نے فرمایا: میں اسے محفوظ نہیں سمجھتا۔ ضعیف۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الترمذي (720) و أبو داود (2380) و ابن ماجه (1676) و الدارمي (14/2ح 1736) ٭ هشام بن حسان مدلس و عنعن و للحديث شواھد ضعيفة.» |