كتاب الصوم كتاب الصوم جان بوجھ کر روزہ چھوڑنے والے کے لیے وعید نبوی
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی رخصت (سفر وغیرہ) اور مرض کے بغیر رمضان کا ایک روزہ چھوڑ دے تو پھر اگر وہ پوری زندگی روزے رکھتا رہے تو وہ اس ایک دن کے روزے کے اجر و ثواب کو نہیں پا سکتا۔ “ احمد، ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ، دارمی اور امام بخاری نے ترجمۃ الباب میں روایت کیا ہے اور امام ترمذی نے فرمایا: میں نے محمد یعنی امام بخاری ؒ کو فرماتے ہوئے سنا: میں ابالمطوس روای کو اس حدیث کے علاوہ نہیں جانتا کہ اس نے کوئی اور حدیث بھی روایت کی ہو۔ ضعیف۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه أحمد (386/2 ح 9002) و الترمذي (723) و أبو داود (2396. 2397) و ابن ماجه (1672) والدارمي (10/2 ح 1721) والبخاري (الصوم باب إذا جامع في رمضان 29 قبل ح 1935) تعليقًا.) ٭ أبو المطوس لين الحديث و أبوه مجھول.» |