كتاب الصوم كتاب الصوم روزہ کھلوانے اور کسی کو جہاد پر بھیجنے پر برابر کا ثواب
زید بن خالد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی روزہ دار کا روزہ افطار کرائے یا کسی مجاہد کی تیاری کرا دے تو اسے بھی اس (روزہ دار یا مجاہد) کی مثل اجر ملتا ہے۔ “ بیہقی فی شعب الایمان۔ اور محی السنہ نے شرح السنہ میں روایت کیا اور انہوں نے کہا یہ روایت صحیح ہے۔ حسن، رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه البيھقي في شعب الإيمان (3953، نسخة محققة: 3667، السنن الکبري له 240/4) والبغوي في شرح السنة (377/6 ح 1818. 1819) ٭ سفيان الثوري مدلس و عنعن و للحديث شواھد عند الترمذي (807، 1630) و ابن حبان (الإحسان: 4630/4611) وغيره.» |