كتاب الصوم كتاب الصوم شب قدر کی دعا
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! مجھے بتائیں اگر میں جان لوں کہ کون سی رات شب قدر ہے تو میں اس میں کیا دعا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کہو: اے اللہ! بے شک تو درگزر فرمانے والا ہے، درگزر کو پسند فرماتا ہے پس مجھ سے بھی درگزر فرما۔ “ احمد، ابن ماجہ، ترمذی، اور انہوں نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ اسنادہ ضعیف۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه أحمد (151/6 ح 25898) و ابن ماجه (3850) و الترمذي (3513) ٭ عبد الله بن بريدة لم يسمع من عائشة رضي الله عنها کما قال الدارقطني (السنن 233/3 ح 3517) والبيھقي (1187) و دفاع ابن الترکماني باطل لأن الخاص مقدم علي العام و للحديث شواھد ضعيفة.» |