كِتَابُ الْمَنَاقِبُ مناقب کا بیان اہلِ بیت کی فضیلت اور عظمت کا بیان
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”میرے اہلِ بیت کی مثال اس طرح ہے جس طرح نوح علیہ السلام کی کشتی ہے، جو اس میں سوار ہوگیا نجات پاگیا، جو پیچھے رہ گیا غرق ہوگیا۔ اور میرے اہلِ بیت کی مثال تم میں ایسے ہے جیسی بنی اسرائیل میں باب حطۃ تھا، جو اس میں داخل ہوگیا اس کے گناہ معاف ہو گئے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 5870، والطبراني فى «الصغير» برقم: 825، ضعيف الجامع برقم: 12028
قال الهيثمي: فيه جماعة لم أعرفهم، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (9 / 168)» حكم: إسناده ضعيف
|