كِتَابُ الْمَنَاقِبُ مناقب کا بیان کتاب اللہ اور سنّت نبوی کو مظبوطی سے پکڑے رہنے کی تاکید کا بیان
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم میں دو چیزیں چھوڑ چلا ہوں، اگر تم نے انہیں مضبوط پکڑے رکھا تو گمراہ نہیں ہو گے۔ ایک اللہ کی کتاب اور دوسرا میرا کنبہ، اور یہ کبھی بھی حوض پر وارد ہونے تک جدا نہیں ہوں گے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 3788، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11273، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2678، 2679، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3439، 3542، والطبراني فى «الصغير» برقم: 363، 376، وله شواهد من حديث جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري فأما حديث جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1218، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1905، 1907، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3786، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3074، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1457»
حكم: صحيح
|