كِتَابُ الْمَنَاقِبُ مناقب کا بیان سیدنا علی، سیدہ فاطمہ، سیدنا حسن، سیدنا حسین رضی اللہ عنہم اجمعین کی عظمت کا بیان
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی، سیدہ فاطمہ، سیدنا حسن، سیدنا حسین رضی اللہ عنہم اجمعین کو فرمایا: ”جو شخص تم سے جنگ کرے میں بھی اس کے ساتھ جنگ میں ہوں، اور جو شخص تم سے صلح میں ہو میں بھی اس کے ساتھ صلح میں ہوں۔“
تخریج الحدیث: «ضعيف، أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 3870، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 145، قال الشيخ الألباني: ضعيف، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6977، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 4739، والبزار فى «مسنده» برقم: 4320، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2619، 2620، 5030، 5031، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2854، 5015، 7259، والطبراني فى «الصغير» برقم: 767، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 32845
قال الهيثمي: فيه من لم أعرفهم، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (9 / 169)» حكم: ضعيف
|