كِتَابُ الْمَنَاقِبُ مناقب کا بیان مدینہ منورہ کی عجوہ کھجور کی فضیلت کا بیان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے عالیہ (مدینہ کے اوپر والی جانب) کی سات عدد عجوہ کھجوریں صبح کے وقت کھائیں اس پر شام تک کوئی زہر یا جادو اثر نہیں کر سکتا۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 6000، والطبراني فى «الصغير» برقم: 31، وله شاهد من حديث سعد بن أبى وقاص أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5445، 5768، 5769، 5779، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2047، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3876، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1459، والحميدي فى «مسنده» برقم: 70، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6680»
حكم: صحيح
|