كِتَابُ الْمَنَاقِبُ مناقب کا بیان خوشی کے موقع پر لڑکیوں کا دف بجا کر اشعار کہنے کا بیان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بنونجار کے ایک قبیلے سے گزرے تو کچھ لڑکیاں دف بجا رہی تھیں، اور کہہ رہی تھیں:
«نَحْنُ قَيْنَاتُ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ فَحَبَّذَا مُحَمَّدٌ مِنْ جَارٍ» ”ہم بنونجار کی لڑکیاں ہیں۔ ہمارے ہمسایہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کیا ہی اچھے ہمسایہ ہیں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اَللّٰهُ يَعْلَمُ أَنَّ قَلْبِيْ يُحِبُّكُمْ» ”اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ میرا دل تم سے محبت کرتا ہے۔“ تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 1899، قال الشيخ الألباني: صحيح، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3409، وأخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 7334، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 78، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4141»
حكم: صحيح
|