كِتَابُ الْمَنَاقِبُ مناقب کا بیان امّتِ محمدیہ علی صاحبہا الصلوٰۃ والسلام کی عظمت ورفعت کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امّت مرحومہ ہے، اللہ تعالیٰ نے اس کا عذاب اس کے اپنے ہاتھ میں کر دیا ہے، جب قیامت کا دن ہو گا تو مسلمانوں کے ہر ایک آدمی کو دوسرے ادیان کا ایک آدمی دیا جائے گا جو اس کے جہنم سے چھٹکارے کے لیے فدیہ ہو جائے گا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 4291، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19909، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7267، 7282، والبزار فى «مسنده» برقم: 3101، 3198، 3199، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1، 974، 2257، 8699، والطبراني فى «الصغير» برقم: 5، وله شاهد من حديث أنس بن مالك أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 4292، قال الشيخ الألباني: صحيح»
حكم: إسناده صحيح
|