كِتَابُ الْمَنَاقِبُ مناقب کا بیان نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا قریش سے قرابت داری کے واسطہ سے تبلیغ کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے فرمان: «﴿قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَىٰ﴾» ”کہہ دیجیے میں تم سے قرابت میں دوستی رکھنے کے علاوہ اس پر کوئی مزدوری نہیں مانگتا“ کے متعلق کہتے ہیں: قریش کا کوئی بھی قبیلہ نہیں تھا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ماں نہ ہو، حتیٰ کہ ہذیل میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک والدہ تھیں، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کہو میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں مانگتا، مگر اتنا چاہتا ہوں کہ تم میری قرابت داری کی حفاظت کرو اور مجھ سے نہ خیانت کرو اور نہ مجھے جھٹلاؤ، نہ تکلیف دو۔
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3497، 4818، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6262، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 3681، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 11410، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3251، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2052، 2642، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 12233، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2018، 3323، 6904، 7264، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 205،، والبزار فى «مسنده» برقم: 5361»
حكم: صحيح
|