كِتَابُ الْمَنَاقِبُ مناقب کا بیان وقوعِ قیامت کا بیان
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب ہم غزوۂ تبوک سے واپس آئے تو ایک آدمی نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! قیامت کب ہوگی؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں پر ایک سو سال نہیں گزرے گا جبکہ زمین پر ایک بھی ذی روح موجود ہو جو کہ آج موجود ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2539، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2986، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2210، والطبراني فى «الصغير» برقم: 74، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 38715»
حكم: إسناده صحيح
|