كِتَابُ الْمَنَاقِبُ مناقب کا بیان سیدنا علی بن ابی طالب کی فضیلت کا بیان
سیدنا عبداللہ بن عکیم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عز و جل نے اسراء کی رات کو مجھے علی رضی اللہ عنہ کے متعلق تین چیزوں کی وحی کی: (1) وہ تمام مومنوں کے سیّد ہیں، (2) وہ متقین کے امام ہیں، (3) اور وہ سفید ہاتھ پاؤں اور منہ والے لوگوں کے قائد ہوں گے۔“
تخریج الحدیث: «موضوع، انفرد به المصنف من هذا الطريق وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 1012
قال الشيخ الألباني: موضوع، «سلسلة الضعيفه» برقم: 353، قال الهيثمي: فيه عيسى بن سوادة النخعي وهو كذاب، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (9 / 121)» حكم: موضوع
|