سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے عالیہ (مدینہ کے اوپر والی جانب) کی سات عدد عجوہ کھجوریں صبح کے وقت کھائیں اس پر شام تک کوئی زہر یا جادو اثر نہیں کر سکتا۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 6000، والطبراني فى «الصغير» برقم: 31، وله شاهد من حديث سعد بن أبى وقاص أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5445، 5768، 5769، 5779، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2047، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3876، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1459، والحميدي فى «مسنده» برقم: 70، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6680»