سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان
سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا
اسلامی آداب بوقت الوداع
حدیث نمبر: 2124
- عن قزعة قال: أرسلني ابن عمر في حاجة، فقال: تعال حتى أودعك كما ودعني رسول الله صلى الله عليه وسلم وأرسلني في حاجة له فقال:" أستودع الله دينك وأمانتك وخواتيم عملك".
قزعہ کہتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھے کسی کام کے لیے بھیجنا چاہا اور کہا: ادھر آؤ، تاکہ میں تجھے الوداع کہوں، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے الوداع کہہ کر اپنی ضرورت کے لیے بھیجا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”میں تیرے دین کو، تیری امانت کو اور تیرے آخری عمل کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔“