الطهارة والوضوء طہارت اور وضو کا بیان पवित्रता और वुज़ू نامکمل وضو باعث ہلاکت ہے “ अधूरा वुज़ू हलाकत का कारण है ”
سیدنا خالد بن ولید، یزید بن ابی سفیان، شرجیل بن حسنہ اور عمر بن عاص رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”وضو کو مکمل کیا کرو، (وضو میں خشک رہ جانے والی) ایڑھیوں کے لیے آگ سے ہلاکت ہے۔“
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم طہارت والے پانی کے ساتھ انگلیوں کو مبالغہ کے ساتھ دھوؤ گے، (وگرنہ) آگ ان کو خوب جلائے گی۔“
|