كتاب الجنائز عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل 72. باب مَا جَاءَ فِيمَنْ مَاتَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ باب: جمعہ کے دن مرنے والے کا بیان۔
عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات کو مرتا ہے، اللہ اسے قبر کے فتنے سے محفوظ رکھتا ہے“۔
۱- یہ حدیث غریب ہے، ۲- اس حدیث کی سند متصل نہیں ہے، ربیعہ بن سیف ابوعبدالرحمٰن حبلی سے روایت کرتے ہیں اور وہ عبداللہ بن عمرو سے۔ اور ہم نہیں جانتے کہ ربیعہ بن سیف کی عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما سے سماع ہے یا نہیں۔ تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف وانظر: مسند احمد (2/169) (تحفة الأشراف: 8625) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن، المشكاة (1367)، الأحكام (35)
|