كتاب الجنائز عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل 13. باب مَا جَاءَ أَنَّ الصَّبْرَ فِي الصَّدْمَةِ الأُولَى باب: صبر وہ ہے جو پہلے صدمہ کے وقت ہو۔
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صبر وہی ہے جو پہلے صدمے کے وقت ہو“ ۱؎۔
یہ حدیث اس سند سے غریب ہے۔ تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/الجنائز 55 (1596) (تحفة الأشراف: 848) (صحیح)»
وضاحت:
۱؎: مطلب یہ ہے کہ صدمے کا پہلا جھٹکا جب دل پر لگتا ہے اس وقت آدمی صبر کرے اور بے صبری کا مظاہرہ، اپنے اعمال و حرکات سے نہ کرے تو یہی صبر کامل ہے جس پر اجر مترتب ہوتا ہے، بعد میں توہر کسی کو چار و ناچار صبر آ ہی جاتا ہے۔
انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صبر وہی ہے جو پہلے صدمہ کے وقت ہو“۔
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الجنائز 7 (1252)، و31 (1283)، و42 (1302)، والأحکام 11 (7154)، صحیح مسلم/الجنائز 8 (926)، سنن ابی داود/ الجنائز 27 (3124)، سنن النسائی/الجنائز 22 (1870)، (تحفة الأشراف: 439)، مسند احمد (3/130، 143، 217) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1596)
|