كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ حج کے احکام و مسائل |
صحيح ابن خزيمه
كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ حج کے احکام و مسائل 1762. (21) بَابُ إِبَاحَةِ سَفَرِ الْمَرْأَةِ مَعَ عَبْدِ زَوْجِهَا أَوْ مَوْلَاهُ عورت اپنے خاوند کے غلام یا اس کے آزاد کردہ غلام کے ساتھ سفر کرسکتی ہے
تخریج الحدیث:
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں ایک لشکر کے ساتھ تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حُکم دیا: ”جاؤ میمونہ رضی اللہ عنہا کو میرے پاس لے آؤ۔“ میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کی نبی میں تو لشکر میں شامل ہوں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس چیز کو میں پسند کرتا ہوں کیا تم اسے پسند نہیں کرتے؟“ میں نے عرض کیا کہ کیوں نہیں اے اللہ کے رسول، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ انہیں میرے پاس لے آؤ۔“ سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں تو میں گیا اور سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کو آپ کے پاس لیکر آیا۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.