كِتَابُ الْإِمَامَةِ فِي الصَّلَاةِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ مُخْتَصَرٌ مِنْ كِتَابِ الْمُسْنَدِ کتاب المسند سے اختصار کے ساتھ نماز میں امامت اور اُس میں موجود سنّتوں کی کتاب 955. (4) بَابُ ذِكْرِ اجْتِمَاعِ مَلَائِكَةِ اللَّيْلِ وَمَلَائِكَةِ النَّهَارِ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ نماز فجر میں رات اور دن کے فرشتوں کے جمع ہونے کا بیان
سیدنا ابوہریرہ اور ابوسعید رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں روایت بیان کرتے ہیں «إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا» (سورة الإسراء: 78) ”بیشک فجر کی نماز (فرشتوں کے) حاضر ہونے کا وقت ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نماز میں رات کے فرشتے اور دن کے فرشتے اکھٹے حاضر ہوتے ہیں۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں نے کتاب الصلاۃ کے شروع میں نماز فجر اور عصر میں دن اور رات کے فرشتوں کے جمع ہونے کے متعلق روایت لکھوائی ہے۔
تخریج الحدیث:
|