كِتَابُ الْإِمَامَةِ فِي الصَّلَاةِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ مُخْتَصَرٌ مِنْ كِتَابِ الْمُسْنَدِ کتاب المسند سے اختصار کے ساتھ نماز میں امامت اور اُس میں موجود سنّتوں کی کتاب 976. (25) بَابُ الشَّهَادَةِ بِالْإِيمَانِ لِعُمَّارِ الْمَسَاجِدِ بِإِتْيَانِهَا وَالصَّلَاةِ فِيهَا مساجد میں آکر اور اُن میں نماز پڑھ کر مساجد کو آباد کرنے والوں کے لئے ایماندار ہونے کی گواہی دینے کا بیان
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم کسی ایسے شخص کو دیکھو جو مسجد (میں آنے، نماز پڑھنے اور دیکھ بھال کرنے) کا عادی ہو تو اُس کے لئے ایماندار ہونے کی گواہی دے دو۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: «إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللَّهِ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ» [ سورة التوبة: 18 ] ”یقیناًً مسجدوں کو وہی لوگ آباد کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں۔“
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
|