كِتَابُ الْإِمَامَةِ فِي الصَّلَاةِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ مُخْتَصَرٌ مِنْ كِتَابِ الْمُسْنَدِ کتاب المسند سے اختصار کے ساتھ نماز میں امامت اور اُس میں موجود سنّتوں کی کتاب 956. (5) بَابُ ذِكْرِ الْحَضِّ عَلَى شُهُودِ صَلَاةِ الْعِشَاءِ وَالصُّبْحِ نماز عشاء اور صبح کی نماز میں حاضر ہونے کی ترغیب کا بیان،
اگرچہ آدمی ان دونوں نمازوں میں حاضر ہونے کے لئے صرف گھٹنوں کے بل گھسٹ کر چلنے کے سوا کی قدرت نہ رکھتا ہو
تخریج الحدیث:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر لوگوں کو نماز عشاء اور صبح کی نماز کا اجر و ثواب معلوم ہو جائے تو وہ اُن میں ضرور حاضر ہوں اگر چہ اُنہیں گھٹنوں کے بل گھسٹ کر آنا پڑے۔“
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|