كِتَابُ الْإِمَامَةِ فِي الصَّلَاةِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ مُخْتَصَرٌ مِنْ كِتَابِ الْمُسْنَدِ کتاب المسند سے اختصار کے ساتھ نماز میں امامت اور اُس میں موجود سنّتوں کی کتاب 958. (7) بَابُ أَمْرِ الْعُمْيَانِ بِشُهُودِ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ نابینا افراد کو نماز باجماعت میں حاضر ہونے کے حُکم کا بیان،
اگرچہ نابینا شخص نماز میں حاضر ہونے کے لئے رات کے کیڑوں مکوڑوں اور درندوں سے خوف کھاتا ہو
تخریج الحدیث:
سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، بلاشبہ مدینہ منوّرہ میں زہریلے کیڑے مکوڑے اور درندے بکثرت ہیں (تو کیا مجھے جماعت چھوڑنے کی رخصت ہے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم «حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ» اور «حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ» (آؤ نماز کی طرف، دوڑو کامیابی کی طرف) کی آواز سنتے ہو؟“ میں نے جواب دیا کہ جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر(نماز باجماعت میں) حاضرہوا کرو۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|