كِتَابُ الْإِمَامَةِ فِي الصَّلَاةِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ مُخْتَصَرٌ مِنْ كِتَابِ الْمُسْنَدِ کتاب المسند سے اختصار کے ساتھ نماز میں امامت اور اُس میں موجود سنّتوں کی کتاب 973. (22) بَابُ ذِكْرِ كِتَابَةِ أَجْرِ الْمُصَلِّي بِالْمَشْيِ إِلَى الصَّلَاةِ نماز کی طرف چل کر جانے سے نمازی کے اجر و ثواب کے لکھے جانے کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انسان کے ہر عضو پر ہر روز صدقہ واجب ہے۔“ لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا کہ یہ سخت ترین حُکم ہے جو آپ نے ہمیں دیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا نیکی کا حُکم دینا اور بُرائی سے روکنا صدقہ ہے۔ کمزور آدمی کا بو جھ اُٹھانا تیرے لئے صدقہ ہے۔ تمہارا راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا صدقہ ہے۔ اور ہر قدم جسے تم نماز کی طرف اُٹھاتے ہو وہ صدقہ ہے۔“
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
|