كِتَابُ الْإِمَامَةِ فِي الصَّلَاةِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ مُخْتَصَرٌ مِنْ كِتَابِ الْمُسْنَدِ کتاب المسند سے اختصار کے ساتھ نماز میں امامت اور اُس میں موجود سنّتوں کی کتاب 974. (23) بَابُ فَضْلِ الْمَشْيِ إِلَى الصَّلَاةِ فِي الظُّلَمِ بِاللَّيْلِ رات کے اندھیرے میں نماز کی طرف چل کر جانے کی فضیلت کا بیان
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اندھیرے میں مساجد کی طرف چل کر جانے والوں کو قیامت کے دن مکمّل نور کی خوش خبری دی جاتی ہے۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اندھیروں میں (مساجد کی طرف نماز کے لئے) چل کرجانے والوں کو مکمّل نور کی خوشخبری دے دو۔“
تخریج الحدیث: انظر الحديث السابق
|