كتاب الإمامة کتاب: امامت کے احکام و مسائل 60. بَابُ: مَا يُكْرَهُ مِنَ الصَّلاَةِ عِنْدَ الإِقَامَةِ باب: اقامت کے بعد نفل یا سنت پڑھنے کی کراہت کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز کے لیے اقامت کہہ دی جائے تو سوائے فرض نماز کے اور کوئی نماز نہیں“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/المسافرین 9 (710)، سنن ابی داود/الصلاة 294 (1266)، سنن الترمذی/الصلاة 196 (421)، سنن ابن ماجہ/إقامة 103 (1151)، (تحفة الأشراف: 14228)، مسند احمد 2/331، 517، 531، سنن الدارمی/الصلاة 149 (1488، 1491) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز کے لیے اقامت کہہ دی جائے تو سوائے فرض نماز کے اور کوئی نماز نہیں“۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابن بحینہ (عبداللہ بن مالک ازدی) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نماز فجر کے لیے اقامت کہی گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، اور مؤذن اقامت کہہ رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم فجر کی نماز چار رکعت پڑھتے ہو؟“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأذان 38 (663)، صحیح مسلم/المسافرین 9 (711)، سنن ابن ماجہ/إقامة 103 (1153)، (تحفة الأشراف: 9155)، مسند احمد 5/345، 346، سنن الدارمی/الصلاة 149 (1490) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|