كتاب الإمامة کتاب: امامت کے احکام و مسائل 4. بَابُ: تَقْدِيمِ ذَوِي السِّنِّ باب: امامت کے لیے عمردراز شخص کو آگے بڑھانے کا بیان۔
مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اور میرے ایک چچازاد بھائی (اور کبھی انہوں) نے کہا: میں اور میرے ایک ساتھی، دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم دونوں سفر کرو تو تم دونوں اذان اور اقامت کہو، اور تم میں سے جو بڑا ہو وہ امامت کرے“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 635 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی ایک اذان کہے دوسرا اس کا جواب دے، یا دونوں میں سے کوئی اذان دے اور دوسرا امامت کرائے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|