كتاب الإمامة کتاب: امامت کے احکام و مسائل 8. بَابُ: صَلاَةِ الإِمَامِ خَلْفَ رَجُلٍ مِنْ رَعِيَّتِهِ باب: امام کا رعیت میں سے کسی شخص کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان۔
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ لوگوں کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری نماز وہ تھی جسے آپ نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے ایک کپڑے میں اس حال میں پڑھی تھی کہ اس کے دونوں کنارے بغل سے نکال کر آپ کندھے پر ڈالے ہوئے تھے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 594)، مسند احمد 3/159، 216، 243 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو نماز پڑھائی، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صف میں تھے۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الصلاة 152 (362)، (تحفة الأشراف: 17612)، مسند احمد 6/159 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|