كتاب الإمامة کتاب: امامت کے احکام و مسائل 20. بَابُ: إِذَا كَانُوا رَجُلَيْنِ وَامْرَأَتَيْنِ باب: دو مرد اور دو عورتیں ہوں تو کیسے صف بندی کرے؟
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس آئے، اور اس وقت وہاں صرف میں، میری ماں، ایک یتیم، اور میری خالہ ام حرام تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اٹھو تاکہ میں تمہیں نماز پڑھاؤں“، (یہ کسی نماز کا وقت نہ تھا) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/المساجد 48 (660)، فضائل الصحابة 32 (2481) (في سیاق أطول وبدون ذکر الیتیم في کلا الموضعین)، (تحفة الأشراف: 409)، مسند احمد 3/193، 217 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے، اور ان کی ماں اور ان کی خالہ تھیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی، آپ نے انس رضی اللہ عنہ کو اپنی دائیں جانب کھڑا کیا، اور ان کی ماں اور خالہ دونوں کو اپنے اور انس رضی اللہ عنہ کے پیچھے کھڑا کیا۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/المساجد 48 (660)، سنن ابی داود/الصلاة 70 (609) مختصراً، سنن ابن ماجہ/إقامة 44 (975) مختصراً، (تحفة الأشراف: 1609)، مسند احمد 3/194، 258، 261، ویأتی عند المؤلف برقم: 806 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|