كتاب المواقيت کتاب: اوقات نماز کے احکام و مسائل 30. بَابُ: مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلاَةِ باب: جس نے نماز کی ایک رکعت پا لی۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے نماز کی ایک رکعت پالی اس نے نماز پالی“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/المواقیت 29 (580)، صحیح مسلم/المساجد 30 (607)، سنن ابی داود/الصلاة 241 (1121)، وقد أخرجہ: (تحفة الأشراف: 15243)، موطا امام مالک/وقوت الصلاة 3 (15)، مسند احمد 2/241، 265، 271، 280، 375، 376، سنن الدارمی/الصلاة 22 (1256، 1257) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی اس نے نماز وقت پر ادا کرنے کی فضیلت پالی۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے نماز کی ایک رکعت پالی اس نے نماز پالی“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/المساجد 30 (607)، (تحفة الأشراف: 15214)، مسند احمد 2/ 375 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے نماز کی ایک رکعت پالی اس نے نماز کو پا لیا“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/المساجد 30 (607)، سنن الدارمی/الصلاة 22 (1256)، (تحفة الأشراف: 15201) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے نماز کی ایک رکعت پالی اس نے نماز پالی“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 13195) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جمعہ کی یا کسی اور نماز کی ایک رکعت پالی اس کی نماز مکمل ہو گئی“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/إقامة 91 (1123)، (تحفة الأشراف: 7001) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی پوری نماز کے وقت پر ادا کرنے کا ثواب اسے مل گیا نہ کہ بالفعل اسے پوری نماز مل گئی۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
سالم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی نماز کی ایک رکعت پالی اس نے نماز پالی البتہ وہ چھٹی ہوئی رکعتوں کو پڑھ لے“۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح) (یہ روایت مرسل ہے، مگر پچھلی روایت سے تقویت پا کر یہ بھی صحیح ہے)»
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
|