كتاب المواقيت کتاب: اوقات نماز کے احکام و مسائل 33. بَابُ: النَّهْىِ عَنِ الصَّلاَةِ عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ باب: سورج نکلتے وقت نماز پڑھنے کی ممانعت کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی سورج نکلتے یا ڈوبتے وقت نماز پڑھنے کا قصد نہ کرے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/المواقیت 30 (582)، 31 (585)، 32 (589)، فضل الصلاة بمکة والمدینة والحج 73 (1192)، بدء الخلق 11 (3272)، صحیح مسلم/المسافرین 51 (828)، موطا امام مالک/القرآن 10 (47)، (تحفة الأشراف: 8375)، مسند احمد 2/13، 19، 33، 36، 63، 106 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج کے نکلنے یا اس کے ڈوبنے کے ساتھ نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «وقد أخرجہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 7886)، مسند احمد 2/ 29، 36 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|