سنن نسائي
كتاب المواقيت
کتاب: اوقات نماز کے احکام و مسائل
30. بَابُ : مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلاَةِ
باب: جس نے نماز کی ایک رکعت پا لی۔
حدیث نمبر: 558
أَخْبَرَنِي مُوسَى بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ الْقَاسِمِ، قال: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، عَنْ يُونُسَ، قال: حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الْجُمُعَةِ أَوْ غَيْرِهَا فَقَدْ تَمَّتْ صَلَاتُهُ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جمعہ کی یا کسی اور نماز کی ایک رکعت پالی اس کی نماز مکمل ہو گئی“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/إقامة 91 (1123)، (تحفة الأشراف: 7001) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی پوری نماز کے وقت پر ادا کرنے کا ثواب اسے مل گیا نہ کہ بالفعل اسے پوری نماز مل گئی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن