كتاب المواقيت کتاب: اوقات نماز کے احکام و مسائل 34. بَابُ: النَّهْىِ عَنِ الصَّلاَةِ نِصْفَ النَّهَارِ باب: ٹھیک دوپہر کے وقت نماز پڑھنے کی ممانعت کا بیان۔
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ تین اوقات ہیں جن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز پڑھنے، یا اپنے مردوں کو قبر میں دفنانے سے منع فرماتے تھے: ایک جس وقت سورج نکل رہا ہو، یہاں تک کہ بلند ہو جائے، دوسرے جس وقت ٹھیک دوپہر ہو یہاں تک کہ سورج ڈھل جائے، تیسرے جس وقت سورج ڈوبنے کے لیے مائل ہو یہاں تک کہ ڈوب جائے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 561(صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|