كتاب المواقيت کتاب: اوقات نماز کے احکام و مسائل 25. بَابُ: التَّغْلِيسِ فِي الْحَضَرِ باب: حضر (حالت اقامت) میں فجر اندھیرے میں پڑھنے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر پڑھتے تھے (آپ کے ساتھ نماز پڑھ کر) عورتیں اپنی چادروں میں لپٹی لوٹتی تھیں، تو وہ اندھیرے کی وجہ سے پہچانی نہیں جاتی تھیں۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الصلاة 13 (372)، المواقیت 27 (578)، والأذان 163 (867)، 165 (872)، صحیح مسلم/المساجد 40 (645)، سنن ابی داود/الصلاة 8 (423)، سنن الترمذی/الصلاة 2 (153)، وقد أخرجہ: (تحفة الأشراف: 17931)، موطا امام مالک/وقوت الصلاة 1 (4)، مسند احمد 6/33، 36، 178، 248، 259 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عورتیں اپنی چادروں میں لپٹی فجر پڑھتی تھیں، پھر وہ لوٹتی تھیں تو اندھیرے کی وجہ سے کوئی انہیں پہچان نہیں پاتا تھا۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/المساجد 40 (645)، سنن ابن ماجہ/الصلاة 2 (669)، مسند احمد 6/ 37، (تحفة الأشراف: 16442) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|