كتاب المواقيت کتاب: اوقات نماز کے احکام و مسائل 41. بَابُ: إِبَاحَةِ الصَّلاَةِ فِي السَّاعَاتِ كُلِّهَا بِمَكَّةَ باب: مکہ مکرمہ میں ہر وقت نماز پڑھنے کے جواز کا بیان۔
جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بنی عبد مناف! تم کسی کو رات یا دن کسی بھی وقت اس گھر کا طواف کرنے، اور نماز پڑھنے سے نہ روکو“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/المناسک 53 (1894)، سنن الترمذی/الحج 42 (868)، سنن ابن ماجہ/إقامة 149 (1254)، (تحفة الأشراف: 3187)، مسند احمد 4/80، 81، 84، سنن الدارمی/المناسک 79 (1967)، ویأتي عند المؤلف في المناسک 137 (برقم: 2927) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|